دبئی،10اکتوبر(ایجنسی) کہتے ہیں شوق سے بڑی چیز ہے. شوقین شخص اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے. کسی کو گاڑی کا، کسی کو بہترین گھروں کی، کسی کو کتے، بلی، گھوڑے، شیر پالنے کا. اور نہ جانے کیا کیا. ایسا ہی ایک شوق دبئی میں ہندوستانی نژاد تاجر بلوندر ساہنی کو تھا. وہ اپنی گاڑی پر من پسند نمبر پلیٹ چاہتے تھے اس لئے انہوں نے صرف نمبر پلیٹ کے لئے صرف 60 کروڑ خرچ کر دیے. تاہم کاروں کی یونیک نمبر پلیٹیں کو لے کر لوگوں میں جنون ہونے کی خبر سننے کو ملتی رہتی ہے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
دبئی میں ہندوستانی تاجر بلوندر ساہنی اپنی Rolls-Royce کار کے لئے اپنا من پسند نمبر چاہتے تھے. ساہنی نے اس پلیٹ کے لئے جتنی قیمت دی ہے اتنے میں وہ 15 سے زیادہ Rolls-Royce کار خرید سکتے تھے. خبروں کے مطابق ساہنی نے D5 لکھی نمبر پلیٹ کے لئے ہوئی نیلامی کے دوران سب سے زیادہ 3.3 کروڑ درہم یعنی 60 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور اسے حاصل کر لیا. یہی نہیں ساہنی نے ایک اور نمبر پلیٹ کے لئے 18 کروڑ روپے کی بولی لگائی.